ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 5ریاستوں میں 8لاکھ رائے دہندوں نے نوٹا کااستعمال کیا

5ریاستوں میں 8لاکھ رائے دہندوں نے نوٹا کااستعمال کیا

Fri, 11 Mar 2022 06:47:29    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) تقریباً8لاکھ رائے دہندوں جنہوں نے 5 ریاستوں میں اپنے حق سے استفادہ کیا‘ نوٹا (ان میں سے کوئی بھی نہیں) کے اختیار استعمال کیا۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار میں یہ بات بتائی۔

منی پور میں جملہ 10,349 رائے دہندوں یا 0.6 فیصد افراد نے نوٹا کا استعمال کیا۔اسی طرح گوا میں 10,629 (1.1 فیصد) رائے دہندوں نے نوٹا کااستعمال کیا۔اتر پردیش میں جہاں 403 اسمبلی نشستیں ہیں 621,186 رائے دہندوں یا 0.7 فیصد نے نوٹا کے اختیار کااستعمال کیا۔اتر کھنڈ میں نوٹا بٹن دبانے والوں کی تعداد46,830 (0.9)فیصد تھی۔ پنجاب میں 110,308 (0.9 فیصد) رائے دہندوں نے نوٹا کااستعمال کیا۔ تمام 5ریاستوں میں جملہ 799,302 رائے دہندوں نے نوٹا بٹن کااستعمال کیا۔

واضح رہے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں نے 2013 میں نوٹا کااختیار متعارف کرایاگیا تھا جس کی اپنی الگ علامت ہوتی ہے۔ ایک بیالٹ پیپر پر سیاہ رنگ سے کراس بنا ہوا ہوتا ہے۔


Share: